کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے مواقع؛ پاکستانی کس طرح درخواست دے سکتے ہیں؟ آسان طریقہ جانیں

Job and permanent residency opportunities in Canada; how can Pakistanis apply?
کینیڈا نے ایک بار پھر غیر ملکی ماہرین کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے شہریوں سے ملازمت اور مستقل رہائش کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
کینیڈین حکومت نے ایکسپریس انٹری سسٹم کے تحت مخصوص شعبوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو اپلائی کرنے کی دعوت دی ہے۔ اس نظام کے ذریعے ایسے افراد کو منتخب کیا جاتا ہے جو ملک کی ضروریات کے مطابق مہارت رکھتے ہوں۔
رپورٹس کے مطابق اس وقت کینیڈا کو مختلف شعبوں میں ماہر افراد کی ضرورت ہے۔ ان میں میڈیکل ڈاکٹرز اور ریسرچرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ افراد بھی ترجیح میں ہیں جو پہلے کینیڈا میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں، خاص طور پر سینئر مینیجرز۔
فرانسیسی زبان جاننے والے امیدواروں کو بھی خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اسی طرح صحت کے شعبے، سماجی خدمات، تعلیم اور ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد کے لیے بھی مواقع موجود ہیں۔ انجینئرنگ، سائنس اور ریاضی کے ماہرین کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔
کینیڈا کی جانب سے یہ کیٹیگریز پہلے ہی بتا دی جاتی ہیں تاکہ امیدوار اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔ انتخاب کے دوران زبان کی مہارت، تعلیمی قابلیت اور متعلقہ شعبے میں تجربے کو اہمیت دی جاتی ہے۔
درخواست دینے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایکسپریس انٹری کی بنیادی شرائط پوری کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی منتخب کیٹیگری کے تقاضے بھی پورے کرنا لازمی ہے۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کو 60 دن کے اندر اپنی مکمل درخواست جمع کروانی ہوتی ہے۔ مستقل رہائش کی فیس 575 کینیڈین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












