ایران جنگ پر اسرائیلی قیادت میں اختلافات، نیتن یاہو اور موساد سربراہ آمنے سامنے

ایران جنگ پر اسرائیلی قیادت میں اختلافات، نیتن یاہو اور موساد سربراہ آمنے سامنے
تل ابیب: ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے معاملے پر اسرائیلی قیادت کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیہ کے درمیان تنازع بڑھ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد کے سربراہ گزشتہ ایک ہفتے سے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاسوں میں شریک نہیں ہو رہے، جس سے دونوں کے درمیان اختلافات کی شدت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ایرانی میڈیا نے عبرانی خبررساں اداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب وزیراعظم نیتن یاہو نے موساد سربراہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔
رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ موساد نے ایران کی فوجی صلاحیتوں، سیاسی صورتحال اور سماجی حالات کے بارے میں غلط معلومات فراہم کیں، جس سے حکومت کو گمراہ کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انہی مبینہ غلط معلومات کی بنیاد پر ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کیا گیا، جس کے نتائج غیر یقینی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس جنگ میں ناکامی ہوئی تو یہ اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔
دوسری جانب موساد کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ اس نے حکومت کو حقائق پر مبنی رپورٹس فراہم کیں۔ موساد کے مطابق جنگ شروع کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا اور اس کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











