اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، بھرپور جوابی کارروائی ہوگی، مسعود پزشکیان کا ہمسایہ ممالک کو پیغام

ایرانی صدر نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہمسایہ ممالک کو سخت پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران نے ہمیشہ امن کی راہ اپنائی ہے اور تہران کی جانب سے کبھی بھی جنگ یا حملے میں پہل نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : تہران نے اپنے کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی، ایرانی فٹ بال ٹیم کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہیں گے، وائٹ ہاؤس
انہوں نے ہمسایہ ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کی حدود کو ایران کے دشمنوں کے حوالے نہ کریں اور نہ ہی کسی ریاست کو ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دیں۔
ایرانی صدر نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ اگر کسی بھی ملک کی سرزمین سے ایران کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو تہران اس کا بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمسایہ ممالک خطے میں حقیقی امن اور استحکام کے خواہاں ہیں تو انہیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی اور ایران دشمن قوتوں کو سہولت کاری فراہم کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









