اسرائیل کے ریڈار مراکز پر ایرانی میزائلوں کی برسات، ایف سولہ طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ

ایران نے کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں اسرائیل کے حساس ریڈار مراکز اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے سمیت ایک ایف سولہ لڑاکا طیارے کو گرانے کا دعویٰ شامل ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کی جانب سے اسرائیل اور دیگر مقامات پر دشمن کی تنصیبات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس و مائع ایندھن کے میزائل سسٹمز اور خودکش ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ سے وابستہ کئی اہم صنعتی مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا بحرین اور امارات میں امریکی اہداف اور حیفہ میں اسرائیلی ریڈار سینٹرز پر ڈرون حملے
ان کارروائیوں کے دوران ایک امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرانے اور ایک ایف سولہ لڑاکا طیارے کو کامیابی سے ہدف بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، ایرانی فوج نے حیفہ کی بندرگاہ پر واقع اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ایلٹا کے زیر انتظام چلنے والے الیکٹرانک وارفیئر اور ریڈار سینٹر پر بھی تباہ کن حملے کئے ہیں۔
مزید برآں، اسرائیل کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے، ڈیوڈ بین گوریان ایئرپورٹ پر واقع ایندھن کے ذخیرہ کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے دشمن کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












