اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کی اسرائیل کیخلاف کامیاب نفسیاتی جنگ

29 مارچ, 2026 10:01

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف روایتی میدان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی محاذ کھول لیا ہے، جہاں وہ نفسیاتی جنگ کے ذریعے دشمن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سیاسی منظر نامے پر ایک نئے روپ میں ابھرے ہیں۔

وہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غیر معمولی طور پر متحرک ہو چکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر امریکی حکام کا مذاق اڑانے اور اسرائیل کی جنگی جرائم پر مبنی پالیسیوں کو بے نقاب کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے اردن، بحرین، کویت میں امریکی اڈوں پر حملے، امریکی ایف اٹھارہ لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ

قالیباف نے اسے دشمن کے خلاف نفسیاتی جنگ قرار دیا ہے، جس کا مقصد ایرانی عوام کے حوصلے بلند کرنا اور حزب اللہ سمیت مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے ثابت کیا کہ اسرائیل انسانیت کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے۔

دوسری جانب سفارتی حلقوں میں یہ بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ علی لاریجانی کے بعد قالیباف امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

پاکستانی حکام کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے امریکہ سے قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ کی حفاظت کی ضمانت مانگی ہے تاکہ مذاکرات کا عمل سبوتاژ نہ ہو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔