اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

ایران کا بحرین اور امارات میں امریکی اہداف اور حیفہ میں اسرائیلی ریڈار سینٹرز پر ڈرون حملے

29 مارچ, 2026 10:01

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنی صنعتی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں موجود امریکی و اسرائیلی مفادات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی صنعتی بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے جواب میں متحدہ عرب امارات اور بحرین میں اہم صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کی فضائی اور بحری افواج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے امارات کے ایمل ایلومینیم پلانٹ اور بحرین کے البا پلانٹ پر میزائل اور ڈرون داغے۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ پلانٹس امریکی فوج اور ایرو اسپیس صنعت کو خام مال فراہم کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے معاشی اثرات، آئی ایم ایف نے ہنگامی مالیاتی پلان پر کام شروع کر دیا

پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ اب ایران کی جوابی کارروائی آنکھ کے بدلے آنکھ تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ اس کا دائرہ کار انتہائی وسیع اور شدید ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے اسرائیل کے شہر حیفہ میں ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر کے مراکز پر بھی ڈرون حملے کئے ہیں، جس سے اسرائیلی دفاعی نظام کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر مزید حملے ہوئے تو ایران کی اگلی کارروائی غیر روایتی اور تباہ کن ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔