اتوار، 29-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

اسرائیل میں جنگ کے خلاف عوامی بغاوت، تل ابیب اور حیفہ میں پولیس سے شدید جھڑپیں

29 مارچ, 2026 11:31

تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خلاف اسرائیل کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

سکیورٹی قوانین کے تحت پچاس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے، لیکن مظاہرین نے ان پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ ان مظاہروں میں سابق اراکین پارلیمنٹ اور بائیں بازو کی معروف تنظیمیں بھی پیش پیش تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : نو کنگز ڈے : ٹرمپ کیخلاف عوامی بغاوت، واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، لاکھوں کی شرکت

تل ابیب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے اور تیرہ مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسی طرح حیفہ میں بھی پانچ افراد کو سڑکیں بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ انسانی حقوق کے گروپوں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت احتجاجی تحریک کے پھیلنے سے خوفزدہ ہے اور پولیس کو اختلاف رائے دبانے کے لیے غیر قانونی احکامات دیئے گئے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی اس جنگ کو فوری طور پر روکا جائے تاکہ خطہ مزید تباہی سے بچ سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔