پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

سعودی عرب میں امریکی ایئر بیس پر ایرانی حملہ، جاسوسی طیارہ تباہ، 10 فوجی بھی زخمی

30 مارچ, 2026 11:36

سعودی عرب کے وسطی علاقے میں واقع شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ایرانی حملے کے نتیجے میں امریکی فضائیہ کا ایک انتہائی اہم ای تھری سینٹری طیارہ تباہ ہونے کی سیٹلائٹ تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

یہ طیارہ اویکس نظام سے لیس تھا، جو ایک لاکھ بیس ہزار اسکوائر میل کے جنگی علاقے کی فضائی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے ان تصاویر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملبہ اسی جگہ موجود ہے، جہاں گیارہ مارچ کی سیٹلائٹ تصاویر میں یہ طیارہ کھڑا دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا ایشیائی ممالک کیلئے تیل کی سپلائی میں کمی کا اعلان

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم دس امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کارروائی میں امریکہ کا ایک فیول ٹینکر طیارہ بھی متاثر ہوا ہے۔

ای تھری سینٹری طیارہ امریکی فوج کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ بیک وقت چھ سو اہداف کو ٹریک کر سکتا ہے اور کمانڈروں کو دشمن کی نقل و حرکت کی پل پل کی خبر دیتا ہے۔

اس کی چھت پر نصب تیس فٹ قطر کا ریڈار ڈوم اب زمین پر گرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جو امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔