ایران کے عراق، کویت اور سعودی عرب میں امریکی اہداف پر حملے، جاسوسی طیارہ تباہ

ایران کے امریکہ اور اسرائیل کے فوجی و صنعتی ٹھکانوں پر حملوں میں غیر معمولی تیزی آگئی ہے، تہران کی جانب سے ای تھری اویکس جاسوسی طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے مطابق آپریشن وعدہ صادق چار کی چھیاسویں لہر کے دوران مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کے اندر حساس تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کے صنعتی ڈھانچے پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کا جواب ہیں۔ اس مشن کے دوران مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع نیوٹ ہووو صنعتی زون کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کا ایران کے تیل پر قبضے کی خواہش کا اظہار، خارگ جزیرے پر چڑھائی کا عندیہ
ایرانی حکام کے مطابق آپریشن کے پہلے مرحلے میں عراق میں امریکی اڈے وکٹوریہ، کویت میں عریفجان اور سعودی عرب میں واقع الخرج ایئر بیس پر موجود فضائی انفراسٹرکچر، اسلحہ کے گوداموں اور ڈرون سینٹرز کو تباہ کیا گیا۔
ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی کا کہنا ہے کہ امریکی ریڈار نیٹ ورکس کو مفلوج کرنے کا عمل جاری رہے گا اور اب امریکی افواج کے پاس ان کی سرحدوں سے دور جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ الخرج ایئر بیس پر امریکہ کا ایک جدید ترین ای تھری اویکس جاسوس طیارہ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جس کے ملبے کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












