امریکہ سے زمینی جنگ میں ایران کا پلہ بھاری رہے گا، دفاعی ماہرین

تہران میں اعلیٰ حکام اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ ایران امریکہ کی زمینی کارروائی میں اتنا نقصان دے گا، جسے اس کے لیئے برداشت کرنا ناممکن ہوگا، ہمارا پلہ بھاری ہے۔
ایرانی دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگرچہ فضائی حدود میں امریکہ اور اسرائیل کو برتری حاصل ہو سکتی ہے، لیکن زمین پر جنگ کی صورت میں ایران کا پلہ بھاری رہے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق ان کی افواج اور نیم فوجی دستے، جن کی تعداد لاکھوں میں ہے، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے بیشتر شرائط مان لیں، نئی قیادت کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے، ٹرمپ
ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وہ اپنے ملک کے جغرافیے سے بخوبی واقف ہے اور وہ امریکی فوج کو اتنا جانی اور مالی نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کا بوجھ واشنگٹن برداشت نہیں کر سکے گا۔
تہران کا خیال ہے کہ امریکی عوام اپنے فوجیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر خاموش نہیں رہیں گے اور اس سے امریکی صدر پر جنگ ختم کرنے کے لیے شدید دباؤ بڑھے گا۔
ایرانی مؤقف یہ ہے کہ امریکی کانگریس نے ابھی تک اس جنگ کی باقاعدہ منظوری نہیں دی ہے، اس لیے زمینی محاذ پر امریکہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور یہی صورتحال ایران کو خطے میں جاری ڈرون اور میزائل حملوں سے زیادہ برتری فراہم کرے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










