جنگ کے باوجود ایران کی تیل کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوگیا، برطانوی جریدہ

رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں اور جاری جنگ سے تیل کی آمدنی بڑھا کر اپنی تزویراتی کامیابی میں بدل دیا ہے۔
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران پر حملوں کے پانچویں ہفتے میں داخل ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی صورتحال ڈرامائی طور پر تبدیل ہو گئی ہے۔
آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کے باعث دنیا کی پندرہ فیصد تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس سے خلیجی ممالک کی آمدنی میں کمی آئی ہے، لیکن ایران کا خزانہ تیزی سے بھر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی کشیدگی کے باوجود ملک میں تیل کے ذخائر تسلی بخش ہیں، وزیراعظم
رپورٹ کے مطابق ایران اب روزانہ تیل کی برآمدات سے اتنا کما رہا ہے، جو فروری کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔ تہران اس وقت یومیہ چوبیس سے اٹھائیس لاکھ بیرل تیل برآمد کر رہا ہے، جس کا نوے فیصد حصہ چین خرید رہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سرمایہ کاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں پھیلی ہوئی جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دشمن جان بوجھ کر غلط اطلاعات پھیلا رہا ہے تاکہ مارکیٹ پر قبضہ کر سکے، لیکن ایران کا تیل کا شعبہ ان تمام سازشوں سے آزاد ہو کر منافع کما رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












