نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون کے بہانے قبضہ بڑھانے کا حکم

اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان کے جنوبی حصے میں قائم کردہ نام نہاد سیکیورٹی زون کو مزید وسعت دینے کا باقاعدہ حکم دے دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اس توسیع کا مقصد حزب اللہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کے خطرے کو جڑ سے ختم کرنا اور سرحد پر ٹینک شکن میزائلوں کے حملوں کو روکنا ہے۔
اگرچہ وزیراعظم نے سیکورٹی زون کی حدود کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم اسرائیلی وزیر دفاع یواؤ گیلنٹ نے گزشتہ ہفتے اشارہ دیا تھا کہ یہ علاقہ دریائے لیطانی تک پھیلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، مزید 6 افراد شہید
اس منصوبے کے تحت لبنانی شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی، جب تک کہ اسرائیل کو حزب اللہ کی جانب سے مکمل تحفظ کا احساس نہ ہو جائے۔
اس اقدام سے لبنان کا تقریباً دس فیصد حصہ اسرائیلی کنٹرول میں آ جائے گا، جو انیس سو پچاسی سے دو ہزار تک کے اسرائیلی قبضے کی یاد تازہ کرتا ہے۔
دوسری جانب علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، جہاں حزب اللہ کے کئی ارکان کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد حالیہ کارروائی میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











