طاقت کا توازن بدل گیا، امریکہ اور اسرائیل کو نیا ورلڈ آرڈر تسلیم کرنا ہوگا، اسماعیل قاآنی

کمانڈر اسماعیل قاآنی کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ اب ایک ہوگیا ہے، امریکہ اور اسرائیل کو چاہیے کہ وہ اس نئے ورلڈ آرڈر کو تسلیم کریں۔
اسلامی انقلابی گارڈ کور کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خطے میں سیکورٹی بیلٹ کو وسعت دینے کا خواب دیکھا تھا، تاہم حزب اللہ اور انصار اللہ میں شامل مزاحمتی قوتوں کی درست حکمت عملی اور غیر معمولی جرات نے آباد کاروں کے سامنے اس منصوبے اور اس سے وابستہ اداروں کے جھوٹے وعدوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید مزاحمتی کمانڈروں کا وہ خواب بھی حقیقت بن چکا ہے، جس کے تحت مزاحمتی محاذ کا آپریشن روم اب مکمل طور پر متحد ہو گیا ہے۔
اسماعیل قاآنی کے مطابق خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال ایک نئے توازن کی نشاندہی کر رہی ہے اور اب امریکہ اور اسرائیل کو چاہیے کہ وہ اس نئے علاقائی نظام کی حقیقت کو تسلیم کریں اور اس کے مطابق خود کو ڈھالنے کی عادت ڈالیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










