مذاکرات کے ساتھ دھمکی بھی، ٹرمپ نے ایران کو واضح پیغام دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے ایران میں نئی اور زیادہ معقول قیادت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہو چکی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات میں معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے تمام بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو تباہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ تیل کے کنوؤں اور خارگ جزیرے کو بھی مکمل طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران کی جانب سے مثبت پیشرفت نہ ہوئی تو امریکا سخت اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











