آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں سے ایرانی کی فیس وصولی پر سخت ایکشن ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹول فیس یا راہداری ٹیکس عائد کرنے کے ممکنہ منصوبے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے ایرانی منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ کیا یہ سچ ہے، لیکن اگر ایسا ہے تو امریکہ اس آپریشن کو بہت تیزی سے بند کروا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کو صرف دو منٹ میں ختم کر سکتے ہیں، ہم اسے اتنی تیزی سے بند کریں گے کہ آپ کا سر چکرا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : نو کنگز ڈے : ٹرمپ کیخلاف عوامی بغاوت، واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، لاکھوں کی شرکت
صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے ممالک اب ایران کے خلاف بھرپور مزاحمت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک ابتدائی طور پر حملوں کا نشانہ بننے پر حیران ضرور تھے، لیکن اب وہ بہت بہتر طریقے سے لڑ رہے ہیں۔
ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکہ اور ان خلیجی ممالک کے درمیان انتہائی مضبوط مواصلاتی روابط قائم ہیں اور یہ تمام اتحادی ممالک اس وقت ایران کے خلاف صف آرا ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









