افغان شہری کی پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حمایت میں ویڈیو وائرل

افغان طالبان کے جبر سے تنگ ایک عام افغان شہری نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حمایت میں ویڈیو جاری کر دی، جس میں طالبان سرغنہ کو سخت وارننگ دی گئی ہے۔
افغانستان میں طالبان رجیم کے مظالم کے باوجود عام افغان شہریوں کے دلوں میں پاک افواج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے والہانہ محبت اور عقیدت کے جذبات موجزن ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک افغان شہری کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس نے وادی پکتیکا میں آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج کے ہاتھوں تباہ شدہ افغان ٹینک دکھاتے ہوئے اپنی فوج سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میں افغان شہری نے طالبان کے سرغنہ ہیبت اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے ایک تاریخی پیغام دیا کہ ہر فرعون کے لیے ایک موسیٰ آیا ہے اور تیرے لیے حافظِ قرآن سید عاصم منیر آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان نے امریکی قیدی ٹرمپ کے خوف سے رہا کیا، افغان رہنماء
افغان شہری نے ویڈیو میں مزید کہا کہ جس طرح پاک فوج نے پکتیکا کی سرزمین پر اس ٹینک کو جلا کر راکھ کر دیا، اسی طرح بہت جلد مجاہدین تمہیں بھی اپنے ہاتھوں سے انجام تک پہنچائیں گے۔
ویڈیو کے پس منظر میں واضح طور پر آئی لو پاکستان اور آئی لو جنرل عاصم منیر کے نعرے لکھے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں افغان طالبان رجیم کو ملنے والی ذلت آمیز شکست کے بعد اب عام افغان شہری بھی اس فتنے سے نجات پانے کے لیے پرامید نظر آتے ہیں اور وہ پاکستان کی عسکری قیادت کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو طالبان کی پروپیگنڈا مشینری کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











