منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

افغان طالبان کا بھارتی پراکسی کا کردار، خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، بنگلہ دیشی جریدہ

31 مارچ, 2026 12:43

افغان طالبان کا بھارتی پراکسی کے طور پر شرمناک کردار اور اسرائیل کے ساتھ خفیہ گٹھ جوڑ جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے۔

بنگلہ دیشی جریدے دی مسلم ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان کی عسکریت پسندی اور بھارت و اسرائیل کا گٹھ جوڑ خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مسلسل چار سال تک سفارتی کوششیں کیں تاکہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کو روکا جا سکے، تاہم طالبان رجیم کے جارحانہ رویے اور عدم تعاون کی وجہ سے قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔ پاکستان بالآخر مجبور ہو گیا کہ وہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر براہِ راست کارروائی کرے کیونکہ طالبان رجیم فتنہ الخوارج کی مسلسل پشت پناہی کر رہی ہے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کو سمجھنے کے لیے بھارت، اسرائیل تعلقات اور افغان طالبان کے پراکسی کردار کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان نے ٹی ٹی پی سربراہ کو کابل کے گرین زون میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کر دی

افغانستان اس وقت دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، جو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ وسطی ایشیا کے امن کو بھی سبوتاژ کر رہے ہیں۔

ماہرینِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والے سرحد پار حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ مسلح گروہوں کو وہاں سازگار ماحول میسر ہے، جو طویل المدتی علاقائی امن کے لیے زہرِ قاتل ہے۔

پاکستان طویل عرصے سے عالمی برادری کو اس جانب متوجہ کر رہا تھا اور اب دنیا بھر کے ماہرین بھی اس بات کی تائید کر رہے ہیں کہ طالبان کی دہشت گردوں کے لیے حمایت عالمی سلامتی کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔