منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

دبئی کے ساحل پر کویتی تیل بردار جہاز پر ایرانی ڈرون حملہ

31 مارچ, 2026 11:59

دبئی حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے کویت کے ایک خام تیل بردار بحری جہاز میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے، جسے مبینہ طور پر ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا تھا۔

کویتی پٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) کے مطابق ان کا ایک بڑا خام تیل بردار جہاز السلمی دبئی کے ساحل کے قریب لنگر انداز تھا، جب اسے ایرانی افواج کے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی افواج کو خطے سے نکالنے کا وقت آ گیا، ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کو پیغام

برطانوی بحری تجارتی ادارے (یو کے ایم ٹی او) نے رپورٹ دی ہے کہ یہ حملہ دبئی سے تقریباً 31 بحری میل شمال مغرب میں ہوا۔ خوش قسمتی سے جہاز کے عملے کے تمام 24 ارکان محفوظ ہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دبئی گورنمنٹ کے میڈیا آفس کے مطابق فائر فائٹنگ ٹیموں نے جہاز پر لگی آگ کو کامیابی سے بجھا دیا ہے اور اب نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

کویتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ جہاز تیل سے مکمل طور پر بھرا ہوا تھا، جس کی وجہ سے سمندر میں تیل گرنے (ائل اسپل) کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔