ایرانی شہر تہران اور اصفہان پر اسرائیل کے شدید فضائی حملے، بجلی کا نظام درہم برہم

اسرائیلی فوج نے ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران اور اصفہان پر شدید فضائی حملوں کے نتیجے میں بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے اور دارالحکومت کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایرانی نظام سے وابستہ 170 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
ان حملوں میں ہتھیاروں کی تحقیق و پیداوار کے مراکز، ڈرون انجن بنانے والی فیکٹریاں اور مغربی ایران میں قائم فوجی ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ کے باوجود ایران کی تیل کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوگیا، برطانوی جریدہ
تہران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کے مشرق میں واقع ایک بجلی کے سب اسٹیشن پر میزائلوں کے ٹکڑے (شراپنل) گرنے سے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے، جس کی بحالی کے لیے ٹیمیں مصروفِ عمل ہیں۔
دوسری جانب اصفہان میں آدھی رات کے وقت زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ان ویڈیوز میں اصفہان کی جامع مصلیٰ مسجد کے میناروں کے پس منظر میں خوفناک دھماکے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جو حالیہ دنوں میں معمول بن چکا ہے۔ اس کے علاوہ جزیرہ قشم کے قریب ایک مال بردار کشتی پر حملے میں آٹھ افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











