نیتن یاہو کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف فضائی مہم کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے اور وہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیت سے محروم کرنے تک حملے جاری رکھیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی نیٹ ورک نیوز میکس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایران کے خلاف جاری جنگ پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کسی بھی قسم کی ٹائم لمٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس وقت اپنے اہداف کی فہرست کے نصف حصے سے آگے نکل چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طاقت کا توازن بدل گیا، امریکہ اور اسرائیل کو نیا ورلڈ آرڈر تسلیم کرنا ہوگا، اسماعیل قاآنی
اگرچہ بعض فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اہم ترین اہداف نشانہ بنائے جا چکے ہیں، لیکن نیتن یاہو کا اصرار ہے کہ مہم ابھی جاری رہے گی۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ان کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت حاصل نہ کر سکے، کیونکہ یہ نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی خطرہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل اب اس جنگ کا دائرہ کار بڑھا کر ایران کی معیشت اور مستقبل کی اقتصادی صلاحیتوں کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے تاکہ تہران دوبارہ ایک بڑی علاقائی قوت کے طور پر نہ ابھر سکے۔
نیتن یاہو کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ایران کا اسلامی نظام اندرونی طور پر کمزور ہو رہا ہے اور جلد منہدم ہو جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











