لبنان میں اسرائیلی کارروائی سے اقوام متحدہ کے دو امن کار ہلاک، فرانس کا سخت ردعمل

جنوبی لبنان میں تشدد کی تازہ لہر کے دوران اقوام متحدہ کے دو امن کار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جس پر فرانس نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونی فل) نے اطلاع دی ہے کہ بنی حیان کے قریب ایک دھماکے میں ان کی گاڑی تباہ ہونے سے دو انڈونیشیائی امن کار ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس واقعے میں ایک اور امن کار شدید زخمی ہے، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران یونی فل اہلکاروں پر یہ دوسرا مہلک حملہ ہے، جس سے امن مشن کی حفاظت کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں حزب اللہ کی سخت کارروائی، متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ، چار مزید فوجی ہلاک
فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل باروٹ نے ان واقعات کو ناقابل قبول اور ناقابل دفاع قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ ان واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ ہلاکتیں اسرائیلی کارروائی سے ہوئی ہیں یا حزب اللہ کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











