ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

امریکہ سے براہ راست مذاکرات کی تردید، ایران چھ ماہ کی طویل جنگ کیلئے تیار ہے، عباس عراقچی

01 اپریل, 2026 11:26

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی دھمکی یا ڈیڈ لائن کے سامنے نہیں جھکے گا، چھ ماہ تک کی جنگ کیلئے مکمل تیار ہیں۔

قطری میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ان کا ملک اپنے دفاع کے لیے کسی وقت یا ڈیڈ لائن کا محتاج نہیں ہے۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کے دو سے تین ہفتوں میں جنگ ختم ہونے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنے لیے جو چاہے وقت مقرر کرے، لیکن ہم چھ ماہ تک کی طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔

عراقچی نے مشورہ دیا کہ امریکہ کو مزید نقصان سے بچنے کے لیے جنگ کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنا چاہیے اور اس کا حل پورے خطے کے امن میں پوشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی شہر کرج میں حکومتی اور عسکری حمایت میں ہزاروں افراد کا بڑا مارچ

وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تہران اور امریکہ کے درمیان کوئی باقاعدہ بات چیت نہیں ہو رہی۔

اگرچہ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی مشرق وسطیٰ کے مندوب اسٹیو وٹکوف کے پیغامات موصول ہوئے ہیں، لیکن یہ رابطہ صرف ثالثوں کے ذریعے بالواسطہ ہے۔ سکیورٹی سے متعلق کچھ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔

عراقچی نے ٹرمپ کے اس دعوے کو بھی غلط قرار دیا کہ ایران نے امریکی شرائط تسلیم کر لی ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ کا پندرہ نکاتی منصوبہ غیر حقیقت پسندانہ اور غیر معقول ہے۔

عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ امریکی صدر کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام سے دھمکیوں کی زبان میں بات نہیں کی جا سکتی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔