ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

جنگ کے باوجود ایرانی ریال کی قدر میں اچانک بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی

02 اپریل, 2026 12:16

ایران کی کرنسی ایرانی ریال کی قدر میں جنگ کے باوجود غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین اور سرمایہ کار اس رجحان کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سرمایہ کار بڑی مقدار میں ایرانی ریال خرید رہے ہیں، جس کے ساتھ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے وصول کیے جانے والے ٹول ٹیکس نے بھی ریال کی قدر کو بڑھانے میں مدد دی ہے۔

ملک بوستان، چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان، نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جنگ سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال تقریباً 2500 پاکستانی روپے میں ملتی تھی، تاہم اب ایک کروڑ ریال کے لیے تقریباً 10 ہزار روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔