ہفتہ، 11-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ایرانی حکمتِ عملی اور ڈرون ٹیکنالوجی کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، برطانوی وزیرِ دفاع کا دعویٰ

02 اپریل, 2026 13:13

برطانوی وزیرِ دفاع نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکمتِ عملی کے پیچھے روسی صدر پیوٹن کے پوشیدہ ہاتھ کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ نے خطے میں اپنے ایک ہزار فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔

سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ایک معروف اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کام کرنے والے برطانوی طیاروں کی تعداد گزشتہ پندرہ سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

برطانیہ اس وقت بحرین، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور قبرص کی فضائی حدود میں سرگرم عمل ہے اور اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دفاعی کارروائیاں کر رہا ہے۔

وزیرِ دفاع نے بتایا کہ قبرص میں فضائی دفاعی افواج کے پانچ سو اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ مشرقی بحیرہِ روم میں برطانیہ کا تباہ کن بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن بھی موجود ہے، جو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کثیر جہتی فضائی دفاعی نظام کا حصہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ براہِ راست شامل نہ ہونے کے باوجود معاشی قیمت چکا رہے ہیں، آسٹریلوی وزیراعظم

جان ہیلی نے ایک انتہائی حساس نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی انٹیلی جنس کے مطابق ایرانی عسکری حکمتِ عملی اور ڈرون ٹیکنالوجی کے پیچھے روس کا پوشیدہ ہاتھ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس نے امریکی اور اسرائیلی حملوں سے پہلے ہی ایران کو انٹیلی جنس معلومات اور الیکٹرانک جنگ کے شعبوں میں تربیت فراہم کی تھی جو کہ اب بھی جاری ہے۔

جان ہیلی نے روس اور ایران کو محورِ جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک اپنے پڑوسیوں اور عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

ایران کی جانب سے ڈیگو گارسیا کے فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد پیدا ہونے والے خدشات پر انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ایران کی جانب سے یورپ کو براہِ راست نشانہ بنانے کا کوئی تخمینہ موجود نہیں ہے، لیکن اگر ایسا ہوا تو برطانیہ اپنا اور اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے تیار ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔