ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

سعودی شہزادی الجوہرا بنت فیصل انتقال کر گئیں

02 اپریل, 2026 09:36

ریاض: سعودی عرب کے شاہی خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شاہی خاندان کی معزز رکن شہزادی الجوہرا بنت فیصل بن عبداللہ آل سعود انتقال کر گئی ہیں۔

سعودی شاہی دیوان نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔ بیانسعودی شہزادی الجوہرا انتقال کے مطابق مرحومہ شہزادہ محمد بن سعود بن فیصل بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ تھیں اور خاندان میں اہم مقام رکھتی تھیں۔

شہزادی الجوہرا کے انتقال پر سعودی عرب بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف سماجی اور سرکاری حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

شاہی دیوان کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر شاہی خاندان کے افراد اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔