سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیئے بغیر لبنان میں جارحیت اور امن فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی لبنان میں انڈونیشیائی امن فوجیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے لبنان کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) کے تین انڈونیشیائی امن فوجیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں جنوبی لبنان میں متعدد ایسے واقعات پیش آئے ہیں، جن میں امن فوج متاثر ہوئی ہے، جن میں دو مہلک دھماکے بھی شامل ہیں۔
سلامتی کونسل نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان تمام امن فوجیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو عالمی امن کی خاطر اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف آپریشن خیبر 2، راکٹ اور خودکش ڈرونز کا استعمال
سلامتی کونسل کے ارکان بشمول امریکہ نے لبنان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
تاہم، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بیان میں اسرائیل کا نام نہیں لیا گیا، جس نے جنوبی لبنان میں فوجی حملہ شروع کر رکھا ہے، اور نہ ہی حزب اللہ کا ذکر کیا گیا ہے، جو وہاں اسرائیلی افواج کے خلاف لڑ رہی ہے۔
بیان میں ان حملوں کے ذمہ داروں کا نام لینے سے بھی گریز کیا گیا ہے، جس سے عالمی سفارت کاری کی پیچیدگیوں کا اندازہ ہوتا ہے۔
اس کے باوجود، سلامتی کونسل نے ‘یونیفل’ کے مشن کی حمایت جاری رکھنے اور امن فوجیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کو دہرایا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









