ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

پابندیوں کے خاتمے اور ہرجانے کی ادائیگی تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایرانی قیادت کا اعلان

02 اپریل, 2026 13:13

ایران نے امریکہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے مذاکرات کو پابندیوں کے خاتمے اور ہرجانے کی ادائیگی سے مشروط کر دیا ہے۔

ایرانی کی تشخیصِ مصلحت کونسل کے رکن محسن رضائی نے امریکہ کو ایک سخت پیغام بھیجتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن یہ خام خیالی چھوڑ دے کہ کسی ایک بڑی فوجی کارروائی سے یہ جنگ ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : میزائل اور ڈرون پیداوار جاری ہے، امریکی اسٹیلتھ طیارے اب محفوظ نہیں، ایرانی ایرو اسپیس فورس

انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران کے دشمن اپنے کیے پر پشیمان نہیں ہوتے، تہران اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا، کیونکہ عقل اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ دشمن کو سانس لینے کا موقع دیا جائے۔

محسن رضائی نے واضح کیا کہ کسی بھی سیاسی عمل یا جنگ بندی کی بات اس وقت تک نہیں ہو سکتی، جب تک ایران پر لگی تمام پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں اور حالیہ جنگ میں ہونے والے نقصانات کے ہرجانے کی ادائیگی نہیں کی جاتی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔