مشرقِ وسطیٰ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، عالمی برادری اس تباہی کو روکے، انتونیو گوتیرس

انتونیو گوتیرس نے مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے موت اور تباہی کا ایک ایسا چکر قرار دیا ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تشدد کے خاتمے کی پرزور اپیل کی ہے۔
انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی مصائب اور تباہی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور اندھا دھند حملے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں اسرائیلی کارروائی سے اقوام متحدہ کے دو امن کار ہلاک، فرانس کا سخت ردعمل
سیکریٹری جنرل نے واضح کیا کہ اس تنازع کے اثرات اب جغرافیائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں اور پوری دنیا اس کی تپش محسوس کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی ناقابلِ قبول حد تک بڑھ چکی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ عالمی طاقتیں مل کر اس خونریزی کو بند کروائیں۔
گوتیرس نے زور دیا کہ اگر اس صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر اس کے نتائج انتہائی ہولناک ہوں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









