ایران معاہدہ کرے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، امریکی صدر

امریکی صدر نے ایران کے خلاف جارحانہ رویہ برقرار رکھتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران کو بہت دیر ہونے سے پہلے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر لینا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو کڑے نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی امریکی فوج نے ایرانی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا کام شروع ہی نہیں کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں تہران کو کرج سے ملانے والے ایک بڑے ہائی وے پل کو فضائی حملے میں تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نے ان کے پیش کردہ پندرہ نکاتی مطالبات تسلیم نہ کیے تو اگلا نشانہ ایران کے بجلی گھر اور دیگر اہم پل ہوں گے۔ انہوں نے ایرانی قیادت پر زور دیا کہ وہ تیزی سے فیصلہ کرے کیونکہ وقت نکلتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پابندیوں کے خاتمے اور ہرجانے کی ادائیگی تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایرانی قیادت کا اعلان
ایک انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک بہترین ٹیم کھلاڑی ہے اور وہ وہی کرے گا، جو میں اسے کہوں گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب میں کہوں گا تو اسرائیل رک جائے گا، الا یہ کہ اسے اشتعال دلایا جائے، جس صورت میں ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے اور وہ ایران کے بچے کھچے انفراسٹرکچر کو لمحوں میں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









