ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

پاسدارانِ انقلاب اور یمنی افواج کا اسرائیل پر مشترکہ حملہ، تل ابیب اور حیفہ میزائلوں سے لرز اٹھے

03 اپریل, 2026 10:10

ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق چہارم کے اکانوے ویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے قلب اور خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اہم ساحلی شہر حیفہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ آپریشن وعدہ صادق چہارم کی اکانوے ویں لہر میں سینکڑوں بیلسٹک اور کروز میزائل داغے گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں کے باعث اسرائیل کے پچاس لاکھ سے زائد شہری خوف و ہراس کے عالم میں زیرِ زمین پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اس کارروائی میں یمنی مسلح افواج نے بھی ایران کا ساتھ دیا اور اسرائیل کے جنوبی علاقوں بشمول ڈیمونا کی جوہری تنصیبات کے قریب دھماکے سنے گئے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائلوں کے وار ہیڈز کا وزن کئی سو کلوگرام تھا، جس نے طے شدہ اہداف پر شدید تباہی مچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران اور حزب اللہ کا اسرائیلی و امریکی اہداف پر مشترکہ حملہ، میزائلوں کی سب سے بڑی کھیپ داغ دی

اسی آپریشن کے تسلسل میں ایرانی بحریہ نے بحرہند کے شمالی حصے میں موجود امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو چار قادر نامی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قائم ایک فوجی اڈے کے باہر امریکی ہوا بازی کے ماہرین اور پائلٹوں کے خفیہ ٹھکانے پر بھی درست نشانہ لگانے والے بیلسٹک میزائل داغے گئے، جہاں ایمبولینسوں کی غیر معمولی آمد و رفت بڑے جانی نقصان کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

کویت میں علی السالم اور احمد الجابر فضائی اڈوں پر بھی ڈرون حملے کئے گئے، جہاں امریکی ڈرون یونٹ کام کر رہے تھے۔

پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب مکمل طور پر ان کی نگرانی میں ہے اور کسی بھی جارحانہ نقل و حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تہران کا مؤقف ہے کہ یہ تمام کارروائیاں ایران کی فولاد سازی کی صنعت پر امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک دشمن اپنی روش نہیں بدلتا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔