مشرقِ وسطیٰ کشیدگی : روس کا امریکہ اور اسرائیل کو آگ سے نہ کھیلنے کا انتباہ

اقوامِ متحدہ میں روس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنا بند کریں۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے بے لگام اضافے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری صورتحال روس کے دوست ممالک کو بھی متاثر کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی حکمتِ عملی اور ڈرون ٹیکنالوجی کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، برطانوی وزیرِ دفاع کا دعویٰ
روسی مندوب نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ موجودہ بحران براہِ راست امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی خود مختار سرزمین پر کی گئی غیر منصفانہ جارحیت کا شاخسانہ ہے۔
انہوں نے واشنگٹن اور تل ابیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں آگ سے کھیلنا بند کریں، کیونکہ اس کے نتائج پوری دنیا کے لیے بھیانک ہو سکتے ہیں۔
نیبنزیا نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور خطے میں فوری طور پر استحکام کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









