ایران میں شہداء کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز، سینکڑوں اسکول، کاروبار اور رہائشی عمارتیں تباہ

ایرانی ہلال احمر نے انکشاف کیا ہے کہ اٹھائیس فروری سے شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار 76 افراد شہید اور ساڑھے چھبیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
ایران میں جاری جنگ کے نتیجے میں انسانی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار رہائشی اور تجارتی یونٹس کو فضائی حملوں میں نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملوں کی زد میں آکر 316 طبی مراکز اور اسپتال، 763 اسکول اور ہلال احمر کے 18 مراکز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر زمینی حملہ تباہ کن اور فوج کیلئے قبرستان ثابت ہوگا، امریکی ماہرین نے خبردار کردیا
ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں 600 سے زائد تعلیمی اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
امدادی کارروائیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سونگھنے والے کتوں کی مدد سے اب تک سات سو کے قریب سرچ اینڈ ریسکیو مشن مکمل کیے جا چکے ہیں، جن کے دوران ملبے تلے دبے متعدد زخمیوں اور لاشوں کو نکالا گیا ہے۔
اب تک 2 ہزار 76 افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جبکہ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









