خدا کیلئے ٹرمپ کے پاگل پن کو روکیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ کی اپیل

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ نے خلیجی ممالک اور اقوام متحدہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس سے پہلے پورا خطہ جل جائے، وہ صدر ٹرمپ کے پاگل پن کو روکیں۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دیئے گئے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عربی زبان میں جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے خلیجی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے، اس سے پہلے کہ یہ دیوانہ پورے خطے کو آگ کے گولے میں بدل دے، آپ اپنے بس میں موجود ہر کوشش بروئے کار لائیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ایران کو تباہی کی دھمکی، معاہدہ کرنے یا نتائج بھگتنے کے لیے دو دن کی مہلت
ایک اور انگریزی پوسٹ میں انہوں نے اقوام متحدہ سے سوال کیا کہ کیا اس پاگل پن کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا جا سکتا؟
البرادعی، جنہوں نے 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے جواز پر بھی سوالات اٹھائے تھے، نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کی ایران کے خلاف یہ جنگ انتہائی ہولناک نتائج کی حامل ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے تہران کی جانب سے کسی بھی فوری خطرے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے اور یہ جنگ محض ایک سیاسی انتخاب ہے، جس کی قیمت پوری دنیا کو چکانی پڑے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









