جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست اور شدیدسفارتی تنہائی کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

05 اپریل, 2026 18:32

آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست اور شدید سفارتی تنہائی کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ہوا ہے۔ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی منظرنامے پر اس کی مرکزی حیثیت کے باعث مودی سرکار اور گودی میڈیا شدید تذبذب کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔

آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ کا فرسودہ اور گھسا پٹا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکیاں سامنے آئی ہیں جبکہ خفیہ ایجنسی را انتخابات قریب آتے ہی اپنی پرانی پلے بک کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

بھارت میں مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ ڈرامے کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گودی میڈیا بھی مسلسل گمراہ کن بیانیہ تشکیل دے رہا ہے، جہاں کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا تاثر دیا جاتا ہے اور کبھی اس کی سفارت کاری کو ناکام ظاہر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستانی ریاستی اداروں پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اسی دوران بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ ڈرامے کا ماحول تشکیل دینے کی کوشش جاری ہے۔

اس سے قبل اپنی سفارتی ناکامی چھپانے کے لیے بھارتی وزیر خارجہ بھی نازیبا اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے دکھائی دیے تھے۔ بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے پاکستان مخالف بیانات اور گودی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا محض اتفاق نہیں بلکہ سیاسی عزائم کے لیے منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق نریندر مودی مختلف بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی کوشش کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے فالس فلیگ ڈراموں کا تسلسل واضح کرتا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا اور مزید ہزیمت کا سامنا ابھی باقی ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق اقوامِ عالم بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے اور ریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنز کی تاریخ سے بخوبی آگاہ ہیں۔

معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اور کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید، مؤثر اور فیصلہ کن ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔