جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ایران نے دشمن کی حمایت پر 100 سے زائد اداکاروں، کھلاڑیوں اور صحافیوں کے اثاثے ضبط کرلیئے

05 اپریل, 2026 10:34

تہران کے پراسیکیوٹر آفس نے بیرون ملک مقیم 100 سے زائد معروف ایرانی شخصیات کے اثاثے ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کے دفتر استغاثہ نے ایک بڑا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت 100 سے زائد ہائی پروفائل افراد کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس فوری طور پر منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ان افراد پر بیرون ملک دشمن کی حمایت کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں متعدد اداکار، کھلاڑی اور صحافی شامل ہیں، جن کا تعلق خاص طور پر ایران انٹرنیشنل اور من و تو جیسے نیوز چینلز سے ہے، جن پر تہران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا الزام لگاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جارحیت بڑھی تو پورا خطہ جہنم بنا دیں گے، ایرانی فوجی قیادت کا دھمکیوں پر ردعمل

اگرچہ سرکاری طور پر ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، تاہم تفصیلات کے مطابق اس کارروائی میں ایران انٹرنیشنل کے 63 مینیجرز اور ملازمین جبکہ من و تو چینل کے 25 مینیجرز اور ملازمین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم مزید 25 ایرانی شہریوں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جن پر سائبر اسپیس اور دیگر ذرائع سے دشمن کے حملوں کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔

یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ ایرانی حکومت اندرونی اور بیرونی سطح پر اپنے مخالفین کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔