جنوبی لبنان کے ضلع صور پر اسرائیلی فضائی حملہ، تین افراد شہید

اسرائیل نے اپنی جنگی کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے علاقے صور پر وحشیانہ فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں تین لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
جنوبی لبنان میں سرحدی کشیدگی ایک بار پھر خطرناک رخ اختیار کر گئی ہے، جہاں اسرائیلی جنگی طیاروں نے ضلع صور کے قصبے صدیقین کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اس قصبے کے رہائشی علاقے پر اچانک بمباری کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی سے فسلطین کیلئے دو ریاستی حل راستہ نکلنا چاہیے : سعودی وزیر خارجہ
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور متعدد شہری ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے اندرونی علاقوں پر کیے جانے والے ان حملوں نے خطے میں ایک نئی اور بڑی جنگ کے خدشات پیدا کر دیئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









