جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

اسرائیل کا غزہ میں خونی کھیل تیز، مزید تین فلسطینی شہید

05 اپریل, 2026 12:28

عالمی برادری کی توجہ ایران اور اسرائیل کی براہِ راست کشیدگی پر مرکوز ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی افواج نے محصور شہر غزہ میں خونی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور تازہ ترین فضائی حملوں میں مزید تین فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق قابض فوج نے المغازی مہاجر کیمپ کے داخلی راستے پر ایک سویلین گاڑی کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

اس حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقع پر ہی شہید ہو گیا، جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر دیر البلح کے الاقصیٰ شہدا اسپتال منتقل کیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی جانب سے ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی تیاری، امریکی اجازت کا انتظار

ادھر غزہ شہر کے مشرقی محلے میں ایک اور فضائی کارروائی کے دوران اسرائیلی طیاروں نے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا، جس میں دو مزید فلسطینی شہید ہو گئے۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال طے پانے والی مبینہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد سات سو نو ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد انیس سو اٹھائیس تک پہنچ چکی ہے۔

اکتوبر دو ہزار تئیس سے شروع ہونے والے اس ہولناک تنازع میں اب تک مجموعی طور پر بہتر ہزار دو سو اکانوے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔