جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

تہران میں اسپتال اور یونیورسٹی پر امریکی و اسرائیلی حملے، اردبیل میں تین شہری شہید

05 اپریل, 2026 10:55

امریکی اور اسرائیلی افواج نے تہران کے شمالی حصے میں ایک یونیورسٹی اور ایک اسپتال کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جبکہ اردبیل کے شہروں پر حملوں کے نتیجے میں تین افراد شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

شمال مغربی ایران کے صوبے اردبیل میں گورنر ہاؤس کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ دشمن کے حملوں نے گرمی اور جعفرآباد کے شہروں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک تین شہریوں کی شہادت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اہلکار نے بتایا کہ حملوں کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور نقصانات کی حتمی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ اردبیل، جو کہ ایران کا ایک سرحدی صوبہ ہے، وہاں ان حملوں نے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے دشمن کی حمایت پر 100 سے زائد اداکاروں، کھلاڑیوں اور صحافیوں کے اثاثے ضبط کرلیئے

دوسری طرف شمالی تہران میں امریکی اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں ایک یونیورسٹی اور ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے شہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایران کے وزیر سائنس نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ ہفتے قبل شروع ہونے والے اس تنازع کے بعد سے اب تک پورے ملک میں 30 سے زائد یونیورسٹیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

ان حملوں کو تعلیمی اور طبی ڈھانچے پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے ایرانی حکومت نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

تہران نے باضابطہ طور پر دھمکی دی ہے کہ وہ ان حملوں کا بدلہ لینے کے لیے خطے میں موجود ان تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے گا، جو امریکہ سے وابستہ ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔