جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

امریکی صدر کا لاپتہ پائلٹ کو ایران سے باحفاظت نکالنے کا دعویٰ

05 اپریل, 2026 11:28

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود میں گرائے گئے امریکی ایف پندرہ ای جنگی طیارے کے لاپتہ پائلٹ کو ایک پیچیدہ اور خطرناک ترین فوجی آپریشن کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی سرزمین پر ایک انتہائی جرات مندانہ اور کامیاب ریسکیو آپریشن سرانجام دے کر اپنے لاپتہ پائلٹ کو بچا لیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے اس بیان کے مطابق، ایران کی فضائی حدود میں گرائے گئے ایف پندرہ ای اسٹرائیک ایگل جیٹ کے لاپتہ پائلٹ، جو کہ ایک کرنل بتائے جاتے ہیں، اب امریکی فورسز کی تحویل میں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس کارروائی کو تاریخ کا ایک انتہائی خطرناک اور دلیرانہ مشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمانڈوز نے اپنی جانوں پر کھیل کر اس معزز افسر کی جان بچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خدا کیلئے ٹرمپ کے پاگل پن کو روکیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سابق سربراہ کی اپیل

صدر ٹرمپ نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی خفیہ ادارے اور فورسز گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے مسلسل لاپتہ کرنل کی لوکیشن کی نگرانی کر رہی تھیں۔ اس ریسکیو مشن کی حساسیت اور خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کے مہلک ترین ہتھیاروں سے لیس درجنوں امریکی جنگی طیارے ایرانی فضائی حدود میں بھیجے گئے تاکہ آپریشن کے دوران کسی بھی ایرانی مزاحمت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

صدر کے مطابق اگرچہ بچائے گئے کرنل زخمی ہیں، تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کامیاب مشن کو امریکی فضائی برتری کا ایک ناقابلِ تردید ثبوت قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں کہا کہ اس کارروائی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایران کے آسمان پر امریکہ کا مکمل کنٹرول قائم ہو چکا ہے اور امریکی افواج جب چاہیں دشمن کی حدود میں داخل ہو کر اپنا مقصد حاصل کر سکتی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔