چین اور روس کا ایران کے خلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

چین اور روس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس کا محور ایران پر مسلط کردہ جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال تھی۔
اقوامِ متحدہ میں چین کے سفیر فو کونگ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور روس کو سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ہونے کے ناطے حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : چین ایران کو بیلسٹک میزائلوں کا خام مال فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ
وانگ ای نے زور دیا کہ عالمی برادری کو ایک معروضی اور متوازن نقطہ نظر اپنانا چاہیے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے اور لڑائی میں شدت آتی جا رہی ہے۔
چینی وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مسئلے کا واحد اور مستقل حل فوری جنگ بندی اور لڑائی کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
دوسری جانب روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی ماسکو کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









