ایران کا خفیہ امریکی کمانڈ سینٹر پر ڈرونز سے حملہ، امارات میں اسرائیلی بحری جہاز تباہ

ایران کی پاسداران انقلاب کی بحری فوج نے ستانوے ویں مرحلے کے دوران خلیج اور بحیرہ عمان میں امریکی اور اسرائیلی اثاثوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی بحری افواج نے مغربی ایشیا کے خطے میں امریکہ اور اسرائیلی قبضے سے وابستہ اہم مراکز اور اثاثوں کے خلاف ایک مشترکہ اور بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔
یہ کارروائی وعدہ صادق 4 نامی مہم کے ستانوے ویں مرحلے کا حصہ ہے، جس میں جدید میزائلوں اور ڈرونز کا بھرپور استعمال کیا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق اس کارروائی کے دوران کویت میں محمد الاحمد نیول بیس کے قریب واقع امریکہ کے ایک خفیہ کمانڈ سینٹر کو بیلسٹک میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بعد جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں ایمبولینسوں کی آمد و رفت دیکھی گئی ہے، جو وہاں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی نشاندہی کرتی ہے۔
اسی کارروائی کے دوران متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ کے چینل میں چنگ ڈاؤ اسٹار نامی ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جس کا تعلق اسرائیل سے بتایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایسی تین فتوحات امریکہ کو برباد کر دیں گی، ایرانی اسپیکر کا ٹرمپ پر طنز
پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق قادر نامی بحری کروز میزائل نے جہاز کو ٹھیک نشانے پر ہٹ کیا، جس کے بعد جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
مزید برآں بحری فوج نے آبنائے ہرمز پر اسمارٹ کنٹرول نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کئی جہازوں کو اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے اور انہیں مخصوص لنگر انداز مقامات کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
ایرانی حکام نے خلیج اور بحیرہ عمان میں تیل بردار جہازوں اور تجارتی بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غلط معلومات پر بھروسہ نہ کریں اور مقررہ بحری چینلز کے ذریعے رابطہ برقرار رکھیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں ایک امریکی کمانڈ سینٹر پر کئے گئے حملے میں پچیس افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کویت کے جزیرہ بوبیان پر ہائی مارس بیٹریوں اور بحرین میں پیٹریاٹ سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









