جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

اصفہان میں امریکی مشن ناکام ہوا، انہوں نے اپنے ہی طیارے تباہ کر دیئے، خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر

06 اپریل, 2026 09:10

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اصفہان میں اپنے اہلکاروں کو بچانے کی امریکی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، جس کے بعد امریکی فورسز نے بوکھلاہٹ میں اپنے ہی طیاروں اور ساز و سامان کو بمباری کر کے تباہ کر دیا۔

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ اصفہان میں امریکی فوج کا خفیہ ریسکیو آپریشن ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوا ہے۔

بیان کے مطابق امریکی افواج نے چند روز قبل مار گرائے گئے اپنے لڑاکا طیارے کے عملے کو بچانے کے لیے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق اصفہان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہونے والے امریکی طیاروں، جن میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور ایک سی ایک سو تیس ٹرانسپورٹ طیارہ شامل تھا، کو ایرانی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا خفیہ امریکی کمانڈ سینٹر پر ڈرونز سے حملہ، امارات میں اسرائیلی بحری جہاز تباہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ جب آپریشن ناکام ہو گیا تو امریکی فورسز نے خود ہی اپنے پھنسے ہوئے طیاروں، آلات اور عملے پر بمباری کر دی تاکہ ان کا کوئی بھی سراغ باقی نہ رہے اور مزید رسوائی سے بچا جا سکے۔ ایجنسیوں کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پائلٹ کو بچانے کے دعوے سراسر جھوٹ ہیں، جن کا مقصد اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنا ہے۔

اسی دوران پاسداران انقلاب کے تعلقات عامہ کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ اصفہان کے اوپر ایک جدید امریکی ڈرون کو بھی مار گرایا گیا ہے۔

ایرانی فوج نے مزید تصدیق کی ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے امریکہ اور اسرائیل کے ایک مشترکہ ڈرون کو بھی تباہ کیا ہے، جس کے بعد اب تک گرائے گئے دشمن کے ڈرونز کی کل تعداد ایک سو باسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ امریکی قیادت اپنی ہی شروع کی ہوئی جنگ کے دلدل میں پھنس چکی ہے اور ایران کے اندر کسی بھی زمینی کارروائی کی کوشش کا انجام عبرتناک ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔