امریکہ اور اسرائیل کے ایران میں مختلف مقامات پر حملے، 22 افراد شہید

امریکہ اور اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں میں تہران سمیت ایران کے بارہ شہروں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں، مختلف شہروں میں 22 افراد شہید ہوگئے۔
ایران بھر میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں شدید تیزی دیکھی گئی ہے۔ دارالحکومت تہران میں مہر آباد ہوائی اڈے اور شریف یونیورسٹی کے قریب گیس سب اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد تہران کا آسمان دھوئیں سے بھر گیا ہے۔
تہران کے علاوہ بندر عباس، اہواز، شیراز، اصفہان، کرج اور قم سمیت بارہ شہروں پر بمباری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد شہید
قم میں ایک رہائشی عمارت پر ہونے والے حملے میں پانچ افراد شہید ہوئے، جبکہ بہارستان میں دو رہائشی یونٹس پر بمباری سے تیرہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مشرقی تہران میں بھی ایک رہائشی علاقے پر حملے میں چار افراد شہید اور سات زخمی ہوئے، جہاں تین عمارتیں مکمل تباہ اور پچاس سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ مجموعی طور پر امریکی و اسرائیلی جارحیت نے مزید 22 افراد شہید کر دیئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









