ایرانی سپریم لیڈر کی ویڈیو وائرل، اسرائیل کے ایٹمی ری ایکٹر کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس نمایاں

سوشل میڈیا پر ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک حساس آپریشن روم میں موجود ہیں، جہاں اسرائیل کے انتہائی اہم ایٹمی مرکز کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایرانی رہنما کو ایک جدید ترین آپریشن روم کے اندر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی جارحیت بڑھی تو پورا خطہ جہنم بنا دیں گے، ایرانی فوجی قیادت کا دھمکیوں پر ردعمل
ویڈیو میں سب سے حیرت انگیز بات کمرے کے اندر موجود ایک بڑی اسکرین یا تصویر ہے، جس پر اسرائیل کے دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر کی سائٹ اور اس کے جغرافیائی کوآرڈینیٹس واضح طور پر نمایاں ہیں۔
اگرچہ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب تہران اور تل ابیب کے درمیان تصادم کی فضا برقرار ہے، تاہم ایرانی سرکاری ذرائع یا کسی معتبر ادارے نے ابھی تک اس ویڈیو کے اصل ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










