واشنگٹن کی پروپیگنڈا مشینری ناکام، ڈیجیٹل محاذ میں بھی ایران کا پلہ بھاری

ایران نے ڈیجیٹل جنگ کے محاذ پر امریکہ کے پروپیگنڈا ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرتے ہوئے واشنگٹن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جہاں امریکی سپاہی خود سوشل میڈیا پر جنگ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
نو کروڑ سے زائد ایرانی شہری امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، واشنگٹن عالمی سطح پر جھوٹے بیانات اور من گھڑت ویڈیوز کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم ایران نے کمال مہارت سے امریکہ کے ان ہتھکنڈوں کو انہی کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اور اس ڈیجیٹل محاذ میں بھی امریکہ کو لوہے کے چننے چبوا دیئے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر امریکی غلط بیانیوں کو چیلنج کرتے ہوئے امریکی فوجی آپریشنز کی نااہلی کا مذاق اڑایا ہے۔ انہوں نے امریکی اڈوں پر اپنے سپاہیوں کی حفاظت نہ کر پانے والی واشنگٹن حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی سرزمین پر کسی کا تحفظ کیسے کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف امریکی جارحیت، اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت سوز مظالم کی داستان
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کمزور اور حقیقت سے دور دکھایا گیا ہے۔
خاص طور پر امریکی سپاہیوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز وائٹ ہاؤس کے سرکاری مؤقف سے بالکل مختلف ہیں۔
نوجوان امریکی سپاہی جنگ کے حوالے سے اپنی بے چینی، خوف اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی سپاہی اپنی بھرتی کے وقت اور جنگ کے آغاز پر طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں، جس سے امریکی فوج کے اندر گرتے ہوئے مورال کی عکاسی ہوتی ہے۔
عوامی جائزوں کے مطابق ساٹھ فیصد امریکی عوام ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اس جنگ سے امریکہ مزید غیر محفوظ ہو گیا ہے۔
صرف چھ دنوں میں امریکہ بارہ ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کر چکا ہے، جبکہ جانی نقصانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









