ننھی بچی کی معصوم فرمائش اور سپاہ پاسداران کا اسرائیل پر داغا گیا گلابی میزائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو نقشے سے مٹانے کی سنگین دھمکیوں کے باوجود تہران کی سڑکوں پر ایک عجیب و غریب سکون اور مزاحمت کا رنگ غالب ہے۔ اسی تناظر میں ایک ننھی ایرانی بچی کی معصومانہ فرمائش پر سپاہ پاسداران کی جانب سے گلابی میزائل کی تیاری نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی ڈرامائی دھمکیوں نے جہاں پوری دنیا کو تذبذب اور تناؤ میں مبتلا کر دیا ہے، وہیں ایرانی عوام کا ردعمل عالمی مبصرین کے لیے حیران کن ہے۔
تہران اور دیگر بڑے شہروں میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور عوام میں خوف کے بجائے ایک غیر معمولی اطمینان اور کسی حد تک طنزیہ مسکراہٹ دیکھی جا رہی ہے۔
اسی ماحول میں تہران میں ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا، جس نے جنگ کی ہولناکیوں کے درمیان انسانی جذبات اور مزاحمت کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں چار حاضر سروس اسرائیلی فوجی گرفتار
مظاہرے کے مرکز میں موجود ایک ننھی ایرانی بچی، جس کے گالوں پر ایران کا پرچم بنا ہوا تھا اور ننھے ہاتھوں میں فلسطین کا جھنڈا تھا، نے سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے ایک کمانڈر سے نہایت معصومیت کے ساتھ ایک فرمائش کی۔
اس بچی نے کمانڈر کو انکل کہہ کر مخاطب کیا اور درخواست کی کہ کیا وہ اسرائیل کی طرف ایک میزائل بھیج سکتے ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ اس کا رنگ گلابی ہونا چاہیے۔
بظاہر یہ ایک بچے کی معصومانہ خواہش تھی، جس نے وہاں موجود لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی، لیکن سپاہ پاسداران نے اس علامتی لمحے کو ایک بڑی عسکری و نفسیاتی مہم میں تبدیل کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق سپاہ پاسداران نے اس ننھی بچی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ایک میزائل کو حقیقت میں گلابی رنگ میں رنگ دیا اور اس پر یہ عبارت درج کی کہ یہ اس ننھی انقلابی بچی کی درخواست کے جواب میں ہے۔
یہ واقعہ محض ایک رنگ آمیزی نہیں بلکہ امریکی اور صہیونی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام کی اس لچک اور ہمت کا عکاس ہے، جس کی مثال دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ایک قوم کی نئی نسل جنگی خطرات کے درمیان اس قدر پراعتماد اور خوف سے آزاد ہو، تو وہاں فوجی دھمکیاں اپنا اثر کھو دیتی ہیں۔
یہ گلابی میزائل اب ایران کی اس منفرد مزاحمتی ثقافت کی علامت بن چکا ہے جو ٹیکنالوجی اور جذبات کا امتزاج ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









