جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ایران نے امریکی آپریشن میں چار ایرانی فوجی افسران کی شہادت کی تصدیق کردی

07 اپریل, 2026 08:55

ایرانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اصفہان کے قریب امریکی فضائی حملوں اور ریسکیو آپریشن کے دوران براہ راست مقابلے میں ایک بریگیڈیئر جنرل سمیت چار اعلیٰ فوجی افسران شہید ہو گئے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح اصفہان صوبے کے جنوبی حصے میں امریکی جارحیت کے نتیجے میں فوج کے چار مایہ ناز افسران شہید ہو گئے ہیں۔ ان افسران میں ایک بریگیڈیئر جنرل، ایک کرنل، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک فرسٹ لیفٹیننٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کو بولنے دیں، امریکہ کا اصل چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے، ایرانی عہدیدار

بیان کے مطابق یہ افسران اس وقت شہید ہوئے، جب انہوں نے امریکی جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور مسلح ڈرونز کے ایک بڑے حملے کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی یونٹ نے دشمن کے ایک طیارے کو کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائل سے نشانہ بنایا تھا، جس کے فوراً بعد دیگر امریکی طیاروں نے اس پوزیشن کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔