ٹرمپ کو بولنے دیں، امریکہ کا اصل چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے، ایرانی عہدیدار

ایرانی رہنماء نے امریکی صدر کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو خاموش کرانے کے بجائے انہیں مزید بولنے دیا جائے تاکہ امریکہ کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو سکے۔
ایران کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے اہم رکن سعید جلیلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز نہ کھولا گیا تو ایران کو ایک ہی رات میں پتھر کے دور میں بھیج دیں گے، ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بے ہودہ گوئی کا جواب خاموش ہو جاؤ سے دینا مناسب نہیں ہے، بلکہ دنیا کو چاہیے کہ انہیں جتنا ہو سکے بولنے دے۔
سعید جلیلی کے مطابق ٹرمپ کے بیانات اور ان کا غصہ دراصل امریکہ کی اس حقیقی فطرت کو ظاہر کرتا ہے، جو وہ دنیا سے چھپانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی زیادہ اشتعال انگیز گفتگو واشنگٹن سے سامنے آئے گی، اتنی ہی آسانی سے عالمی برادری پر یہ واضح ہو جائے گا کہ خطے میں جارحیت کا اصل ذمہ دار کون ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









