بھارت تاریخ کے بدترین توانائی اور معاشی بحران کا شکار ہے، عالمی میڈیا

سنگاپور کے معتبر جریدے دی اسٹریٹس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اس وقت تاریخ کے بدترین توانائی اور معاشی بحران کی زد میں ہے، جس کے باعث صنعتی پہیہ جام ہو چکا ہے۔
مودی سرکار کی جانب سے نام نہاد شائننگ انڈیا کے بلند و بانگ دعوے اور جعلی نعرے اس وقت دم توڑتے نظر آ رہے ہیں، جب بھارت میں یہود و ہنود گٹھ جوڑ اور حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
سنگاپور کے مشہور جریدے دی اسٹریٹس ٹائمز نے مودی سرکار کی نااہلی اور ناکام حکمت عملی کے عوام پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت اس وقت توانائی کے ایسے بدترین بحران کا شکار ہے، جس نے شہریوں کو شہروں سے دیہات کی طرف نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔
ایران کے ساتھ جاری جنگی صورتحال کے باعث مارچ کے وسط سے ہی بھارت میں گیس کی فراہمی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو چکی ہے، جبکہ قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر چار گنا تک اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ، بھارت میں انتخابی مہم کیلئے پاکستان مخالف جذبات کا استعمال
اس توانائی بحران کا سب سے زیادہ اثر بھارت کے صنعتی شعبے پر پڑا ہے، جہاں پیٹرولیم اور گیس پر منحصر چھوٹی اور بڑی فیکٹریاں سپلائی کی کمی کے باعث یا تو مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں یا ان کی پیداواری صلاحیت انتہائی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ صنعتی پہیہ جام ہونے کی وجہ سے لاکھوں بھارتی ورکرز بے روزگار ہو چکے ہیں۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق صرف سورت شہر کی مشہور ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ مزدور کام ختم ہونے کے باعث اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل گرتی ہوئی معیشت، عوام پر ٹیکسوں کا بھاری بوجھ اور تیل و گیس کی قلت نے بھارتی شہریوں کو عملی طور پر پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے۔ حالیہ بحران نے مودی سرکار کے ان تمام دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے جو ترقی اور خوشحالی کے نام پر عالمی سطح پر کیے جاتے رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











