جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ایران اور عمان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرنے کی اجازت

08 اپریل, 2026 09:55

پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے دو ہفتوں کے جنگ بندی معاہدے کے تحت ایران اور عمان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے فیس وصول کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے ہونے والے امریکہ ایران جنگ بندی معاہدے میں ایک اہم مالی شق بھی شامل ہے۔

ایک علاقائی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران اور عمان کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ اپنی سمندری حدود یعنی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی اور دیگر بحری جہازوں سے ٹرانزٹ فیس وصول کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ثالثی رنگ لے آئی، صدر ٹرمپ کا ایران کے ساتھ دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان

رپورٹ کے مطابق ایران اس فیس سے حاصل ہونے والی خطیر رقم کو ملک کے ان حصوں کی تعمیر نو کے لیے استعمال کرے گا، جو حالیہ تنازعے اور فوجی کارروائیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اگرچہ عمان کے حوالے سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ اس رقم کو کہاں خرچ کرے گا، تاہم دونوں ممالک آبنائے ہرمز پر علاقائی حقوق رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ معلومات فراہم کرنے والے عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ ان مذاکرات کا براہ راست حصہ رہے ہیں، لیکن انہیں اس معاملے پر عوامی سطح پر بات کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت بالخصوص تیل کی ترسیل کے لیے دنیا کی اہم ترین گزرگاہ ہے اور یہاں فیس کی وصولی سے ایران کو اپنی معیشت بحال کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔